ابنا: مطابق بحرين ميں سعودي عرب کي فوجي مداخلت کے خلاف ، الشرقيہ اور القطيف سميت سعودي عرب کے مختلف شہروں ميں لوگوں نے سڑکوں پر آکے مظاہرے کئيے ہيں-
مظاہرين ملک ميں سياسي اصلاحات کئے جانے اور انساني حقوق کي خلاف ورزياں بند کئے جانے کا بھي مطالبہ کر رہے تھے-
مظاہرين سياسي قيديوں کو فوري طورپر رہا کرنے اور شاہي حکومت کے پرتشدد اقدامات کے خلاف نعرے لگارہے تھے-
آل سعود حکومت رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک ميں ہونے والے جمہوري مظاہروں کو طاقت کے بل پر کچلتي چلي آرہي ہے- ايمنيسٹي انٹرنيشنل کے مطابق مارچ سے اب تک سعودي عرب کے الشرقيہ صوبے ميں کم از کم تين سو افراد کو جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے کے الزام ميں گرفتار کيا جاچکا ہے-
سعودي حکومت کے اشتعال انگيز اور پرتشدد اقدامات کے باوجود، اس ملک ميں جمہوريت کے قيام کے لئے مظاہرے جاري ہيں-
.............
/169